Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں غیر ویکسین شدہ افراد پر ریسٹورانٹ، سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی

Now Reading:

فرانس میں غیر ویکسین شدہ افراد پر ریسٹورانٹ، سیاحتی مقامات پر جانے کی پابندی

فرانس میں غیر ویکسین شدہ افراد کو ریسٹورانٹ، سیاحتی مقامات اور کھیلوں کی جگہ پر جانے کی پابندی عائد کردی گئی۔ البتہ ان لوگوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جو حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہوں گے۔

فرانس کی جانب سے اس نئے قانون کا اطلاق پیر سے ہوا جس کے تحت ویکسین پاس کا ہونا لازمی ہوگا جو اس حکومت کی انسداد وائرس لائحہ عمل کا مرکزی قدم ہے۔

فرانس میں یورپ بھر کے اعتبار سے روزانہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اسپتالوں کا وائرس کے مریضوں سے بھرنا جاری ہے۔ البتہ حالیہ دنوں میں آئی سی یو میں موجود لوگوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے دوران مزید پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا۔

ابتدائی مطالعوں کے مطابق اومیکرون گزشتہ ویریئنٹ ڈیلٹا کی نسبت کم شدت کی بیماری کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

لیکن اومیکرون ویریئنٹ کورونا وائرس کے دیگر ویریئنٹ کی نسبت زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اور نومبر کے وسط میں منظر پر آنے کے بعد سے کئی ممالک کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

وہ لوگ جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں یا انہیں اس سے قبل آنے ویریئنٹ نے اپنی زد میں لیا تھا، ان کو بھی اومیکرون ویریئنٹ اپنی زد میں آسانی سے لے لیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر