
جنوبی یورپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ شدت اختیار کر گیا۔
اتوار کے روز اطالوی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اتوار کو کووڈ-19 کے 77 ہزار 29 کیسز رپورٹ ہوئے جو ہفتے کے روز رپورٹ ہونے والی تعداد یعنی 93 ہزار 157 سے کم ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اموات کی تعداد 375 سے کم ہو کر 229 ہوئی ہے۔
فروری 2020 میں عالمی وباء کے پھیلنے کے بعد سے اٹلی میں کووڈ-19 متعلقہ اموات کی 1 لاکھ 48 ہزار 771 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ تعداد یورپ میں برطانیہ کے بعد دوسری اور دنیا میں نویں سب سے زیادہ اموات کی تعداد ہے۔
تب سے اب تک ملک میں 1 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار کووڈ-19 کے کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا سے متاثر مریضوں کی اسپتالوں میں تعداد -جن میں انہتائی نگہداشت والے مریض شامل نہیں ہیں- اتوار کے روز 18 ہزار 498 رہی۔ جو ہفتے کے روز کی نسبت کم تھی۔
تاہم، اتوار کے روز انتہائی نگہداشت یونٹ میں 105 نئے داخلے کیے گئے، جو تعداد ہفتے کے روز 104 تھی۔
انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کی تعداد 1411 سے بڑھ کر 1431 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قریب 6 لاکھ 86 ہزار 544 کووڈ-19 کے ٹیسٹ لیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News