
محققین کو معلوم ہوا ہے کہ روزانہ تین سیکنڈ تک وزن اٹھانا پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔
آسٹریلیا میں ماہرین نے ایک مہینے تک ان لوگوں کو دیکھا جو ہفتے میں پانچ بار مختلف قسم کے بائسیپس کرل کرتے تھے۔
انہیں ہر بار ایک کرل کرنے کا کہا گیا۔
نتائج میں معلوم ہوا کہ رضاکار جو ایک مخصوص قسم کا کرل کر رہے تھے، چار ہفتوں بعد ان کے پٹھوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوا۔
تحقیق کے رہنماء مصنف پروفیسر کین نوساکا کا کہنا تھا کہ نتائج نے بتایا کہ لوگوں کو اپنے پٹھے مضبوط کرنے کے لیے وقت کا بڑا حصہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ابھی یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا معلوم ہونے والی یہ بات پٹھوں کے دیگر گروپس ہر نافذ ہوتی ہے یا نہیں۔ لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ پورے جسم کی ورزش 30 سیکنڈز کے اندر کر لیں گے۔
پروفیسر نوساکا نے مزید کہا کہ تحقیق کی معلومات جسمانی فٹنس اور صحت کے فروغ کے لیے دلچسپ ہیں۔
ایڈتھ کاون یونیورسٹی کے محققین نے اس تحقیق کے لیے جاپان میں 52 ہیلتھ طالب علم چُنے۔
ان طلبا کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے ایک حصے سے کوئی وزن نہیں اٹھوایا گیا جبکہ دیگر گروپس سے مختلف قسم کے بائسیپ کرلز کروائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News