Advertisement
Advertisement
Advertisement

’شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے‘

Now Reading:

’شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے‘

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل ماؤں کا شوگر فری چیونگ گم چبانا صحت مند بچوں کی پیدائش میں مدد دے سکتا ہے۔

مالاوی میں ایک ٹرائل میں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ خواتین جنہوں نے روزانہ 20 منٹ تک گم چبائی تھی ان کے بچوں کے قبل از وقت پیدائش کے امکانات یا پیدائش کے وقت بچوں کے کم وزن ہونے کے امکانات کم تھے۔

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں ایک چیونگ گم بتائی گئی جس میں زائلیٹول ہوتا ہے۔ یہ عنصر چینی کا مشہور متبادل ہے۔

محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف12.6 فی صد حاملہ خواتین جن کو گم دی گئی تھی انہیں ’لیٹ پریمیچور برتھ‘  (وہ حمل جو 34 سے 37 ہفتوں تک ٹھہرے) ہوئی، اس کنٹرول گروپ کی نسبت جس میں شرح 16.5 فی صد تھی۔

یہ بتاتا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان قبل از وقت پیدائش کے واقعات میں 25 فی صد کمی واقع ہوئی۔

Advertisement

پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن (یعنی 2.49 کلو یا اس سے کم) کا مسئلہ بھی  چیونگ گم گروپ میں کم پیش آیا۔ گروپ میں صرف 8.9 فی صد بچے کم وزن کے ساتھ پیدا ہوئے۔

اس کے مقابلے میں جن ماؤں نے چیونگ گم نہیں چبائی تھی ان کے یہاں کم وزن بچوں کی پیدائش کی شرح 12.9 فی صد رہی۔

تحقیق کے مصنفین نے دورانِ زچگی صحت کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر سستے طریقے کو قابلِ ستائش نتائج قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر