Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزیاں کھانے کا دل کی صحت سے کوئی تعلق نہیں: تحقیق

Now Reading:

سبزیاں کھانے کا دل کی صحت سے کوئی تعلق نہیں: تحقیق

یہ بات عام ہے کہ زیادہ سبزیاں کھانا طویل اور صحت مند زندگی کا راز ہے۔ لیکن اب اس دعوے کی نفی سامنے آگئی ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک اہم تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیادہ سبزیاں کھانا امراضِ قللب کو دور رکھنے میں آپ کی مدد نہیں کرے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے 4 لاکھ برطانیوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جن کا مطالعہ پچھلے 12 سال سے کیا جارہا تھا۔

اس دوران 18 ہزار افراد میں بڑے دل کے مسائل پیدا ہوئے جیسے کہ دل کا دورہ یا فالج۔

شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ روزانہ کتنی سبزیاں کھاتے ہیں اور اس کا موازنہ دل کے مرض کی شرح سے کیا گیا۔

Advertisement

وہ پورا گروپ جو کچی سبزیاں زیادہ کھاتا تھا ان کو امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات اس گروپ کی نسبت جو کم سبزیاں کھاتا تھا سے15 فی صد کم تھے۔

پکی ہوئی سبزیوں کے متعلق معلومات بھی کچی سبزیوں کے جیسی ہی تھی۔

مطالعے سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ زیادہ سبزیاں جیسے کہ بروکولی، گاجریں اور مٹر کا کھایا جانا اپنے اندر امراضِ قلب سے حفاظت کے لیے کوئی مؤثر چیز نہیں رکھتا۔

جرنل فرنٹیئر آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبزیاں کھانے اور دل کی صحت میں کوئی تعلق ہے تو وہ اس لیے ہے کہ جو زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں وہ زندگی کے دیگر پہلوؤں میں صحت مند ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر