برطانیہ میں کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کی قانونی طور پر ضرورت کو ختم کر دیا گیا۔
برطانوی حکومت کی جانب سے ’کووڈ کے ساتھ زندگی‘ کے منصوبے کے حصے کے طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو کووڈ-19 میں مبتلا ہیں ان کو قانونی طور پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
برطانیہ کی جانب سے کیے جانے والے اس اعلان پر عملدرآمد آئندہ ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا۔
عین ممکن ہے اس منصوبے کے تحت کورونا وائرس کے لیے کیے جانےو الے ٹیسٹ بھی کم کردیئے جائیں۔
برطانوی وزیر اعظم بورِس جانسن کا کہنا تھا کہ تمام قانونی پابندیوں کو ختم وائرس کو قابو کرنے کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اپنی آزادی کھوئے بغیر خود کو بچا سکیں۔
بورس جانسن کی جانب سے منصوبے کی تفصیلات پیر کے روز پارلیمان میں پیش کی جانا متوقع ہے۔
جانسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے احتیاط کو ہوا میں اڑا دیا جائے لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ سب کو ان کا حوصلہ واپس ملنا چاہیئے۔
لیکن کچھ حکومتی سائنسی مشیران کا کہنا ہے کہ یہ ایک پُرخطر فیصلہ ہے جو ممکنہ طور پر انفیکشن میں اضافہ کرتے ہوئے مستقبل کے ویریئنٹ کے خلاف ملک کی مدافعت کمزور کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
