Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں 17 فیصد کمی

Now Reading:

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں 17 فیصد کمی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کی نسبت 17 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق امریکا میں کیسز کی تعداد میں 50 فی صد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دنیا بھر میں اموات کی شرح میں 7 فی صد کمی ہوئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی وباء کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ اس دورانیے میں غالب رہا۔ دنیا بھر سے شمار کیے گئے تمام کیسز میں 97 فی صد کے قریب کیسز اومیکرون کے تھے۔ جبکہ 3 فی صد سے زرا زیادہ کیسز ڈیلٹا ویریئنٹ کے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلنے میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی تشخیص تقریباً سب ہی ممالک میں ہوئی ہے۔

ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تاہم، کئی مملک جنہوں نے شروع میں اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ کیا تھا، وہ اب جنوری 2022 کے شروع سے نئے کیسز کی کُل تعداد میں کمی رپورٹ کر رہے ہیں۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 31 جنوری سے 6 فروری کے ہفتے کے دوران کووڈ-19 کے 1.9 کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 68 ہزار سے کم اموات ہوئی۔

مشرقی میڈیٹیرین زون، جہاں کیسز میں 36 فی صد اضافہ ہوا، کے ساتھ افغانستان، ایران اور اردن کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سب چھ خطوں مین کیسز کی تعداد نیچے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر