امریکی صدر جو بائیڈن نے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح کو 50 فی صد تک کم کرنے کا عہد کر لیا ہے۔ یہ ںیا حدف بیماری کے خلاف ’مون شاٹ‘ انیشیئٹِو کےلیے ہے جس کا اعلان 2016 میں کیا گیا تھا جب بایئڈن نائب صدر تھے۔
سینیئر ایدمنسٹریشن آفیشلز کے مطابق بائیڈن نے اس مقصد کے حصول کے لیے 25 سال کا عرصہ مختص کیا ہےجو کینسر کو ختم کرنے کی ان کی وسیع کاوشوں کا حصہ ہے۔
یہ مسئلہ بائیڈن کے لیے کافی ذاتی ہے۔ 2015 میں ان کے بڑے بیٹے، بَو کی موت دماغ کے کینسر سے ہوئی تھی۔
جس درد سے امریکی صدر گزرے اس کو کئی امریکی محسوس کرتے ہیں۔
امیریکن کینسر سوسائیٹی کے اندازے کے مطابق اس سال 19 لاکھ 18 ہزار 30 کینسر کے نئے کیسز رپورٹ ہوں گے اور 6 لاکھ 9 ہزار 360 اموات ہوں گی۔
بائیڈن اپنی کوششوں سے سالانہ اس بیماری سے 3 لاکھ سے زائد زندگیاں بچانے کا حدف لیے ہوئے ہیں۔
اس کے متعلق ایڈمنسٹریشن کا ماننا ہے کہ یہ ممکن ہے کیوں کہ ایج-ایڈجسٹڈ اموات کی شرح اندازہ کے مطابق پچھلی دو دہائیوں میں 25 فی صد تک کم ہو چکی ہیں۔
بائیڈن کو بدھ کے روز وائٹ ہاؤس سے اپنی اہلیہ جِل، نائب صدر کیملا ہیرس کے ہمراہ معاملے پر ریمارکس دینے تھے۔
اس خطاب میں کانگریس اور ایڈمنسٹریشن کے ممبران اور 100 کے قریب کینسر کمیونیٹی کے ممبران کو شرکت کرنی تھی جن میں کینسر کے مریض، بیماری سے بچ جانے والے، دیکھ بھال والے، خاندان اور محقق تنظیمیں شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
