ایران میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات شدت اختیار کر گئیں۔
پیر کے روز سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ ملک میں پیر کے روز 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے نتیجے میں 100 نئی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
تاہم، ملک میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار سے اب تک 104 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ دن کے وقت تک ایرانی حکومت نے 85 اموات کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پیر کی تازہ ترین گنتی میں اموات کی تعداد یکم فروری کی تعداد سے دُگنی سے زیادہ ہوگئی۔ یکم فروری کو اموات کی تعداد 50 تھی۔
ایران کے آفیشل آکاؤنٹ کے مطابق 1 لاکھ 32 ہزار 934 اموات کے ساتھ ایران مشرقِ وسطیٰ میں سب سے زیادہ اموات والا ملک ہو گیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی 80 فی صد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ تاہم، تین خوراکیں صرف 27 فی صد افراد کو ہی دی جاسکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتا اومیکرون ویریئنٹ ملک میں پنجے گاڑ چکا ہے اور اسپتالوں کو داخلوں کی نئی لہر کی تیاری کے لیے زور دے چکا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کے روز تہران صوبے کے ایک ہیلتھ آفیشل نادر توکلی نے کہا کہ ہر روز ہم کیسز میں 10 سے 15 فی صد اضافہ دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
