کڑی پتوں کا مختلف پکوان میں استعمال عام ہے لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ کڑی پتوں سے خوبصورتی میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
کڑی پتہ کئی صدیوں سے کھانے میں ذائقہ اور خوشبو پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اسے عام طور پر دال اور کڑی وغیرہ پر بھگار دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ ہر گھر میں لازمی موجود ہوتا ہے، آیئے آپ کو انہیں خوشبودار کڑی پتوں سے حسن میں اضافہ کرنے کے چند آزمودہ طریقے بتاتے ہیں۔
خوبصورتی میں اضافے کے لئےکڑی پتوں کا استعمال
ماہرین کہتے ہیں کہ کڑی پتے کے استعمال سے جہاں بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے ساتھ ہی اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء سے بھرپور یہ پتے جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھی بے حد مفید ہیں۔
بالوں کے لئے کڑی پتے کا استعمال
کڑی پتے کا استعمال بالوں کو سفید ہونے سے بچانے کے لئے بےحد مفید ہے یہ بالوں کو شیمپو اور ہئیر کلر کے نقصان دہ کیمیکلز کے مضر اثرات سے بچاتا ہے کڑی پتے کا استعمال بے جان بالوں میں جان ڈالتا، انہیں مضبوط بنا کر گرنے سے روکتا ہے، خشکی سکری کا خاتمہ کرتا ہے اور بالوں کو گھنا بناتا کر ان کی نشونما یقینی بناتا ہے۔
طریقہ استعمال
10 سے 12 کڑی پتے لے کر انہیں ناریل کے تیل میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں، جب پتوں کا رنگ بھورا ہونے لگے ہونے تو چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اور کسی بوتل میں بھر لیں، اس تیل سے ہفتے میں کم از کم تین بار سر کی مالش کریں، صرف 15 دن میں ہی اس کے نتائج ایسے ملیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔
اس کے علاوہ بالوں کی نشونما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے کڑی پتوں کا ماسک بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے لئے 10 سے 12 کڑی پتوں کو پیس کر انہیں دہی میں ملا کر بالوں پر لگائیں اور 45 منٹ بعد اچھے شیمپو سے سر دھو لیں، اس سے بال نرم و ملائم چمکدار اور صحت بند ہو جائیں گے۔
جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کڑی پتے کا استعمال
کڑی پتے کو چہرے پر استعمال کرنے سے چہرے کی جلد پر موجود دانوں اور داغ دھبوں کو دور کیا جا سکتا ہے اس کے استعمال سے جلد ترو تازہ ہوگی اور چہرے پر قدرتی نکھار آئے گا۔
طریقہ استعمال
اس کے لئے کڑی پتوں کو پیس کر بطورِ ماسک اسے چہرے پر استعمال کیا جا سکتا ہے آپ چاہیں تو کڑی پتوں کو پیس کر اس میں ایلوویرا جیل ملا کر چہرے پر لگا سکتے ہیں اس کے علاوہ کڑی پتوں کو چبانے سے بھی جلد کے مسائل دور ہوتے ہیں ساتھ ہی ایسا کرنے سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
