روس میں تیزی سے پھیلتے اومیکرون ویریئنٹ کے وار شدت اختیار کر گئے ہیں۔ روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی۔
یہ تعداد گزشتہ ماہ روزانہ رپورٹ ہونے والی نئے کیسز کی تعداد سے 10 گُنا زیادہ ہے۔
اتوار کے روز سرکاری ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار میں گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کیسز سے تقریباً 2800 کیسز زیادہ تھے۔
تاہم، جنوری کے وسط سے جاری کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
اگرچہ گزشتہ ہفتوں میں انفیکشنز کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے لیکن ٹاسک فورس کے مطابق کووڈ-19 کے سبب روزانہ ہونے والی اموات میں استحکام یا معمولی کمی آئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 661 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو 6 جنوری کو رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد، 796، سے قدرے کم ہیں۔
عالمی وباء کے پورے دورانیے میں ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 1 کروڑ 28 لاکھ انفیکشنز اور 3 لاکھ 35 ہزار 414 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
انفیکشنز کی بڑھتی تعداد کے باوجود روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا گزشتہہفتے کہنا تھا کہ اتھاریٹیز کسی قسم کے لاک ڈاؤن یا اضافی پابندیوں کا منصوبہ نہیں بنا رہی ہیں۔
کیسز کی تعداد میں تازہ ترین اضافے کے باوجود روسی حکام عمومی طور پر کسی قسم کی بڑی پابندیاں عائد کرنے کے خلاف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
