شہزادہ چارلس کی اہلیہ اور ڈچس آف کورن وال کیمِلا بھی اپنے شوہر کے بعد کووڈ-19 میں مبتلا ہوگئیں۔
شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کے دفتر نے پیر کو کہا کہ کیملا کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے چار روز بعد آیا۔
کلیرینس ہاؤس کا کہنا تھا کہ کیمِلا خود سے علیحدگی میں چلی گئی ہیں۔ شہزادہ چارلس نے جب سے ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، یعنی جمعرات سے، خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ لیکن کیمِلا نے عوامی تقریبات میں شرکت جاری رکھی ہوئی تھی جبکہ ان کا روزانہ ٹیسٹ کیا جارہا تھا۔
73 سالہ شہزادہ چارلس اور 74 سالہ کیمِلا دونوں کو کووڈ-19 کی ویکسین کی تین، تین خوراکیں لگی ہوئی ہیں۔
تختِ برطانیہ کے جانشین چارلس پچھلی بار مارچ 2020 میں کووڈ-19 کی پہلی لہر کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔
چارلس کے متعلق خیال کیا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کی ابتداء میں اپنی والدہ ملکہ الزبیتھ دوم سے تب ملے تھے جب دونوں ونڈسر قلع میں موجود تھے۔
بکنگھم پیلس نے 95 سالہ ملکہ کہ کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔ البتہ گزشتہ ہفتے ان میں کوئی علامات نہیں تھیں۔
6 فروری کو تخت پر 70 سال مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کرنے والی ملکہ نے پلیٹینم جوبلی منائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
