Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں 19 فی صد کمی

Now Reading:

عالمی سطح پر کورونا کیسز میں 19 فی صد کمی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر نیے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 19 فی صد کمی آئی ہے جبکہ اموات کی تعداد مستحکم رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے منگل کے روز آخری پہر میں جاری ہونے والے عالمی وباء کے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ-19 کے نئے کیسز اور تقریباً 75 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔

صرف مغربی پیسیفک ایسا خطہ تھا جہاں ہفتہ وار کیسز کی تعداد میں اضافہ سامنے آیا، یہ اضافہ تقریباً 19 فی صد تھا، جبکہ جنوب مشرقی ایشیاء میں دنیا میں سب سے زیادہ کمی یعنی تقریباً 37 فی صد کمی ہوئی۔

مشرقِ وسطیٰ میں اموات کی شرح میں 38 فی صد تک اور مغربی پیسیفک میں ایک تہائی تک اضافہ ہوا۔

کووڈ-19 کے نئے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ روس میں دیکھا گیا۔

Advertisement

روس اور مشرقی یورپ میں گزشتہ ہفتوں میں تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون ویریئنٹ کے سبب کیسز دُگنے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ایلفا، بِیٹا اور ڈیلٹا سمیت دیگر تمام کورونا وائرس کے ویریئنٹ عالمی سطح پر کم ہو رہے سوائے اومیکرون کے جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے دنیا کے سب سے بڑے وائرس ڈیٹا بیس میں 4 لاکھ سے زائد کووڈأ19 وائرس کے سیکوئنسز اپ لوڈ کیے گئے، جن میں 98 فی صد سے زیادہ اومیکرون کے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر