
آکسفورڈ کے محققن نے اعلان کیا ہے کہ نیدرلینڈز میں دہائیوں سے انتہائی مہلک HIV ویریئنٹ پوشیدہ ہے لیکن جدید علاج کے اثر کی وجہ سے اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
جمعرات کو جرنل سائنس میں شائع ہونے والے تجزیے میں بتایا گیا کہ نئے ویریئنٹ، جس کو VB ویریئنٹ کا نام دیا گیا، سے متاثرہ مریضوں کے خون میں وائرس کی سطح دیگر ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں کی نسبت 3.5 سے 5.5 گُنا زیادہ تھی۔ ساتھ ساتھ ان کا مدافعیتی نظام بھی تیزی کے ساتھ ختم ہو رہا تھا۔
تاہم، تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ علاج شروع ہونے کے بعد VB ویریئنٹ سے متاثرہ مریضوں کا مدافعیتی نظام اُسی طرح ٹھیک ہورہا تھا جس طرح دیگر HIV ویریئنٹس کے مریضوں کا ہورہا تھا۔
تحقیق کے رہنماء مصنف اور آکسفورڈ ایپیڈیمیولوجسٹ کرس وائمنٹ کا کہنا تھا کہ اس نئے وائرل ویریئنٹ سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔
محققین کے مطابق یہ ویریئنٹ ممکنہ طور پر 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے شروع میں نیدرلینڈز میں پھیلا، لیکن 2010 کے قریب کم ہونا شروع ہو گیا۔
چوں کہ جدید طریقہ علاج سے ویریئنٹ پر کام کیا جارہا ہے، محققین کی ٹیم کا ماننا ہے کہ بڑے پیمانے پر HIV علاج نے نیدرلینڈ میں وائرس کو بڑھنے نہیں دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News