Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای سِگریٹ پینے والوں کو خطرناک بیماری ہونے کا خطرہ

Now Reading:

ای سِگریٹ پینے والوں کو خطرناک بیماری ہونے کا خطرہ

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرونک سِگریٹ خون میں شوگر کی سطح بلند کرتے ہوئے، صارفین کو ذیابیطس کی نہج تک لے جانے کا خطرہ بن سکتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو ویپنگ ڈیوائسز پر کش لگاتے ہیں ان میں ممکنہ طور پر بلڈ شوگر کی سطح ان لوگوں کی نسبت 22 فی صد زیادہ ہوتی ہے جنہوں نے کبھی ای سِگریٹ استعمال نہیں کی ہوتی۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم جان ہوپکنس بلُومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں امریکی محققین کی ٹیم نے امریکا میں رہنے والے 6 لاکھ لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

تجزیے میں انہوں نے ای سگریٹ کے استعمال اور پری ڈائیبیٹیز کے درمیان تعلق دیکھا۔

پری ڈائیبیٹیز صحت کی ایک سنگین صورت حال ہوتی ہے جس میں بلڈ شوگر لیول عمومی سطح سے زیادہ ہوتی ہیں، لیکن یہ اتنی بلند نہیں ہوتیں کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہو۔

Advertisement

امیریکن جرنل آف پریونٹِو میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ای سگریٹ پیتے ہیں صرف ان کے ساتھ ہی یہ معاملہ نہیں ہوتا بلکہ لوگ جو پینا چھوڑ چکے ہیں ان کے بلڈ شوگر کی سطح ممکنہ طور پر 12 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر