Advertisement
Advertisement
Advertisement

گٹر باغیچہ؛ ایشیا کا سب سے بڑا اربن فارسٹ کراچی میں؟

Now Reading:

گٹر باغیچہ؛ ایشیا کا سب سے بڑا اربن فارسٹ کراچی میں؟
گٹر باغیچہ؛ ایشیا کا سب سے بڑا اربن فارسٹ کراچی میں؟

گٹر باغیچہ؛ ایشیا کا سب سے بڑا اربن فارسٹ کراچی میں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کراچی میں واقعہ گٹر باغیچہ المعروف (ٹرانس لیاری پارک) کے بارے میں جو 480 ایکڑ تک پھیلا ہوا ہے۔

بلدیہ کراچی کے 1892 کے نقشے میں موجود گٹر باغیچہ جس کا احاطہ اس وقت 1016.76 ایکڑ تک پھیلا ہوا تھا جو آج کم ہوتا ہوا 480 ایکڑ تک پہنچ گیا ہے۔

آج کے دور میں مافیا اور سیاسی گروہ آدھے سے زیادہ گٹرباغیچے پر قابض ہوچکے ہیں جبکہ یہ باغیچہ کراچی کے علاقے پرانے گولیمار میں موجود ہے جو ٹرانس لیاری پارک سے جانا جاتا ہے جبکہ عرف عام میں اسے گٹر باغیچہ کہا جاتا ہے۔

گٹر باغیچہ کراچی کا سب سے قدیم اور ایشیا کا سب سے بڑا ‘اربن فارسٹ یا جنگل‘ ہوا کرتا تھا۔

Advertisement

رقبے کے لحاظ سے یہ گرینڈ سینٹرل پارک نیو یارک سے بھی بڑا تھامگر آج اس کے مختلف حصوں پر سیاسی، صنعتی اور دیگر گروہوں کا قبضہ موجود ہے۔

گذشتہ کئی ماہ سے گٹر باغیچہ کراچی کی خبروں کا اہم موضوع رہا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ہے۔

اگست 1993ء میں کے ایم سی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف شہری نامی تنظیم نے ایک پٹیشن دائر کی جو ہائی کورٹ سے ہوتی ہوئی سپریم کورٹ تک پہنچی۔

اس کیس کا فیصلہ جنوری 2022 میں سنایا گیا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کے ایم سی ہاؤسنگ اسکیم کی الاٹمنٹ ختم کردی گئی ہے اور اس پر عمل در آمد کے لیے حکومت سندھ کو حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 1979 میں کے ایم سی نے یہ پلاٹ اپنے ملازمین کی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پارک کی زمین کسی رہائشی اسکیم کا حصہ نہیں بن سکتی جبکہ اسے صرف تعلیمی، مذہبی اور رفاحی کام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے‘‘۔

Advertisement

گٹر باغیچے کی تاریخ

یہ بات ہے 18 ویں صدی کے آغاز کی جب انگریزوں نے افغانستان میں مدد فراہم کرنے پر دو بھائیوں امیر شیر علی خان اور مراد علی خان کو یہ زمین تحفے میں دی تھی۔

اس حوالے سے نجی ادارے سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن طاہر سواتی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کراچی کے 1922 اور1946 کے نقشوں میں اس زمین پر شیر علی خان کی کوٹھی موجود تھی، جہاں اب بلدیہ عظمی کی ڈسپنسری موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ باغیچہ پہلے کبھی امیر شیر علی خان کا کھیت کہلایا کرتا تھا۔

ماہرین کیا کہتے ہیں؟

تاہم اب اربن فارسٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ گٹر باغیچے کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے اس پر جنگل لگایا جاسکتا ہے جو آج کے بدلتے موسم کی ضرورت بھی ہے جس کا فائدہ یقینی طور کراچی کو ہی ہوگا۔

Advertisement

اربن فارسٹ کیا ہے؟

اربن فارسٹ سے مراد وسیع پیمانے پر لگائے جانے والا گھنا جنگل ہے جبکہ گذشتہ چند سالوں میں سندھ حکومت نے کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اربن فارسٹ کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر