Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں نورو وائرس کے حوالے انتباہ جاری

Now Reading:

برطانیہ میں نورو وائرس کے حوالے انتباہ جاری

نیشنل ہیلتھ سروس اسپتالوں نے برطانیہ بھر نورو وائرس کے پھیلنے کے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

نورو وائرس کے پھوٹنے سے اسپتالوں پر کووڈ کی وجہ سے بنے ہوئے دباؤ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں این ایچ ایس ٹرسٹ نے نورو وائرس کے اسپتالوں پر اثرات کے متعلق ایک انتباہ نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق مریضوں میں اس وائرس کی علامات کی وجہ سے 403 بیڈ زیر استعمال آگئے ہیں۔

ساؤتھ پورٹ اور اورمسکرک ہاسپٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے لوگوں کو گزشتہ ہفتے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں کووڈ ہو یا ان کا پیٹ خراب ہو تو وہ اسپتالوں سے دور رہیں کیوں کہ اسپتالوں کا عملہ بڑھتے کووڈ کیسز اور نورو وائرس سے متعلقہ علامات سے نمٹنے میں لگا ہوا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں این ایچ ایس گریمپین ڈاکٹر گرے کے اسپتال کی ایک پوسٹ کے مطابق ایلجِن میں چار وارڈز کو بند کرنا پڑا کیوں کہ اس کے عملے کے 23 لوگ اور مریض اس وباء سے متاثر تھے۔

Advertisement

7 مارچ کو والسال ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو والسال مینر ہاسپٹل میں اپائنٹمنٹ لے کر آئے ہیں یا مریضوں کی عیادت کرنے آئے ہیں، حالیہ صورتحال کے تحت اگر انہیں بیماری اور ہیضہ ہے تو وہ اسپتال سے دور رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر