Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کی انفیکشن سے غفلت، آدھی کھوپڑی کاٹ کر جان بچائی گئی

Now Reading:

خاتون کی انفیکشن سے غفلت، آدھی کھوپڑی کاٹ کر جان بچائی گئی

ایک مارشل آرٹس انسٹرکٹر کے دماغ کے اطراف میں سائنَس کا انفیکشن پھیل جانے کی وجہ سے ان کی آدھی کھوپڑی کاٹ دی گئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کی نتاشہ گَنتھر کے لیے 5.5 انچ کی ہڈی ہٹانے کے لیے سرجری کی گئی تاکہ دماغ کو دبانے والے ماس کو روکا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر سرجری نہیں کی گئی تو ایک ہفتے میں ان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

25 سالہ متاثرہ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سردی کی علامات کو معمولی انفیکشن سمجھ کر نظر انداز نہ کریں اور اگر طبیعت ٹھیک نہ ہو تو اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں۔

نتاشہ گَنتھر کی زندگی تبدیل کردینے والی یہ آزمائش 2021 کے آخری مین شروع ہوئی جب انہوں نے بہتی ناک اور بند سائنَس کو عام سا انفیکشن سمجھ کر نظر انداز کیا۔

Advertisement

جُوڈو بلیک بیلٹ، جو بچوں کو مارش آرٹس سِکھاتی تھیں، عموماً بیمار رہتی تھیں۔

انہیں تشویش تب لاحق ہوئی جب ان کی حالت ڈاکٹر کی جانب سے دی جانے والی اینٹی بائیوٹکس کے بعد بھی بہتر نہیں ہوئی۔

دسمبر تک نتاشہ کو قے اور مائیگرین کی شکایت ہوئی، جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان پر دماغ کا اسکین کرانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

اسکین میں معلوم ہوا کہ ان کی کھوپڑی کے اندر ماس موجود ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر کھوپڑی کی ہڈی کاٹنے پر مجبور ہوئے تاکہ دماغ پر موجود دباؤ کو آسان کیا جاسکے۔

سرجری کے بعد سے نتاشہ کو دماغ کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننا پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر