ایک تحقیق کے مطابق کووڈ-19 کے سبب مرنے والوں کی حقیقی تعداد آفیشل ریکارڈز میں بتائی جانے والی تعداد سے تین گُنا زیادہ ہو سکتی ہے۔
سائنس دانون کے اندازے کے مطابق جنوری 2020 سے دسمبر 2021 کے درمیان 1.8 کروڑ لوگ وائرس سے ہلاک ہوئے اس کے باوجود اس وقت تک عالمی سطح پر اموات کی تعداد 59 لاکھ تھی۔
دی لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں عالمی وباء کے دوران اموات کی اضٓفی تعداد کا بغور جائزہ لیا گیا۔ تمام اموات اور کورونا سے پہلے سالوں پر مبنی متوقع اموات کے درمیان فرق دیکھا گیا۔
اموات کے اضافے کو عالمی وباء میں ہونے والی اموات کی پیمائش کے طور پر دیکھا گیا کیوں کہ اس میں ٹیسٹنگ کی کمی اور بلا تشخیص کیسز بھی شامل تھے۔
اگرچہ ماہرین نے کووڈ سے ہونے والی اضٓفی اموات کا اندازہ لگانے کی متعدد کوششیں کی لیکن محدود ڈیٹا کی دستیابی کی وجہ سے ان کیے ہاتھ بندھ گئے۔
یہ نئی تحقیق عالمی سطح پر وباء کے سبب اضافی اموات کی تعداد کا پہلا اندازہ فراہم کرتی ہے –بالواسطہ اور بلاواسطہ۔
برطانیہ میں اضافی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار سے 1 لاکھ 74 ہزار کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ 53 لاکھ اضافی اموات ہوئیں۔ جس کے بعد شمالی افریقا اور مشرقِ وسطیٰ میں 17 لاکھ اور مشرقی یورپ میں 14 لاکھ اضافی اموات ہوئیں۔
مملکوں کی سطح پر بھارت میں سب سے زیادہ 41 لاکھ اضافی اموات ہوئیں جس کے بعد امریکا اور روس 11 لاکھ کے ساتھ موجود ہیں۔
تحقیق کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 6 لاکھ 64 ہزار اضافی اموات کے ساتھ ساتویں نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
