Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبل از وقت موت سے بچنے کے لیے کتنے قدم درکار؟

Now Reading:

قبل از وقت موت سے بچنے کے لیے کتنے قدم درکار؟

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے 6000 قدم چلنا ہی کافی ہے۔

امریکی محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 6000 سے 8000 قدم چلنا 60 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگوں میں جلدی موت کے امکانات کو 54 فی صد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہر روز 8000 سے زائد قدم چلنے کے کوئی اضافی فوائد نہیں ہیں۔

یونیورسٹی آف میساچوسیٹس کی ٹیم نے 15 مطالعوں کے نتائج پر نظرثانی کی، جن میں روز مرّہ کے چلنے جانے والے قدم کے موت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔

محققین نے یہ تحقیق چار برِاعظموں کے 50 ہزار افراد پر کی۔

Advertisement

پیروں پر چلنا موت کے خطرات میں کمی کے لیے اہم تھا اور چلنے کی رفتار کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تحقیق کی رہنماء مصنفپ ڈاکٹر امانڈا پیلوچ کا کہنا تھا کہ محققن نے تحقیق میں دیکھا کہ جیسے جیسے قدموں کی تعداد بڑھی، خطرات میں کمی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تحقیق میں ہر روز قدموں کی تعداد کے علاوہ چلنے کی رفتار کے ساتھ کوئی واضح تعلق نہیں پایا گیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ 60 سال سے کم عمر لوگوں کو روزانہ 8000 قدم چلنے چاہیئے تاکہ قبل از وقت موت کے خطرے سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر