انسانی تاریخ میں پہلی بار خنزیر کا دل لگنے کے بعد زندگی پانے والا امریکی انتقال کر گیا۔
اسپتال کے مطابق 57 سالہ بینیٹ نے منگل کی دوپہر یورنیورسٹی آف میری لینڈ میڈیل سینٹر میں وفات پائی۔
بینیٹ انسانی تاریخ میں پہلے شخص تھے جنہیں خنزیر کا جنیاتی طور پر تبدیل شدہ دل لگایا گیا تھا۔
اسپتال نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ بینیٹ کی حالت کئی دنوں قبل خراب ہونا شروع ہوئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ واضح ہونے کے بعد کہ اب وہ جانبر نہیں ہو سکیں گے انہیں ’کمپیشنیٹ پیلیئٹِیو کیئر‘ دی گئی۔
’کمپیشنیٹ پیلیئٹِیو کیئر‘ میں موت کے منہ میں جاتے شخص کی تکالیف کو مختلف تکنیک سے کم کیا جاتا ہے اور انہیں آرام پہنچایا جاتا ہے۔
اسپتال کا کہنا تھا کہ بینیٹ زندگی کے آخری لمحات میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل تھے۔
بینیٹ پہلی بار اس اسپتال میں بطور مریض اکتوبر میں آئے تھے جہاں ان کو ہارٹ-لنگ بائی پاس مشین پر رکھ کر زندہ رکھا گیا تھا۔ لیکن ان کو روایتی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے نااہل سمجھا گیا۔
بینیٹ کو خنزیر کا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دل لگانے کے بعد اس سرجری کو ان کے بیٹے نے ایک معجزہ قرار دیا۔
بینیٹ کے لیے یہ سرجری ان کا آخری موقع تھا۔
اسپتال کی ایک ٹیم کی جانب سے کی جانے والی یہ سرجری پہلا موقع تھا جب خنزیر کا دل انسان میں لگانے کے امکان کا عملی مظاہرہ ہوا۔
اس سرجری سے قبل بینیٹ کو اس سرجری کے متعلق تمام معاملات سے آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
