Advertisement
Advertisement
Advertisement

جگر کی پُر اسرار بیماری کے کیسز کی مزید تشخیص

Now Reading:

جگر کی پُر اسرار بیماری کے کیسز کی مزید تشخیص

ہیلتھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچوں میں جگر کی پُراسرار بیماری کے مزید کیسز کی تشخیص کی ہے۔یہ پہلے برطانیہ میں سامنے آئے اور اب یہ نیا انفیکشن یورپ اور امریکا میں پھیل رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے برطانوی حکام نے 74 ہیپاٹائٹس یا جگر کی سوزش کے کیسز رپورٹ کیے تھے، جس کی علامات بچوں میں جنوری سے موجود تھیں۔

وہ وائرس جو ہیپاٹائٹس کا سبب بنتے ہیں ان کیسز میں نہیں پائے گئے اور سائنس دانو اور ڈاکٹرز دیگر ممکنہ ذرائع کے مطابق سوچ رہے ہین جن میں کووڈ-19، دیگر وائرسز اور ماحولیاتی عوامل شامل ہیں۔

یورپی سینٹر فار ڈِزیز پریونشن اینڈ کنٹرول نے منگل کو جاری ایک بیان میں تعداد کا تعین کیے بغیر کہا کہ ہیپاٹائٹس کے اضافی کیسز ڈینمارک، آئرلینڈ، دی نیدرلینڈز اور اسپین میں سامنے آئے ہیں۔

ادارے نے کہا کہ امریکی حکام نے امریکی ریاست الباما میں ایک سے چھ سال کے بچوں میں نو شدید نوعیت کے ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تشخیص کی۔

Advertisement

امپیریل کالج لندن کے انفیکشیس ڈِزیز کے پروفیسر گراہم کُک کا کہنا تھا کہ معمولی ہیپاٹائٹس بچوں میں بہت عام ہے لیکن اس وقت جو دیکھا جارہا ہے وہ بہت مختلف ہے۔

البتہ پروفیسر کُک اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ اس کا ذمہ دار کووڈ-19 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر