Advertisement
Advertisement
Advertisement

’نیا الگوردم ٹوئٹر صارفین میں ڈپریشن کی نشان دہی کر سکے گا‘

Now Reading:

’نیا الگوردم ٹوئٹر صارفین میں ڈپریشن کی نشان دہی کر سکے گا‘

سائنس دانوں نے ایک نیا ایلگوردم بنایا ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر صارفین میں 90 فی صد درستگی کے ساتھ ڈپریشن کی نشان دہی کر سکتا ہے۔

جرنل آئی ای ای ای ٹرانزیکشنز آن افیکٹِیو کمپیوٹنگ میں بتایا گیا الگوردم ایک ٹوئٹر صارف کی پبلک پروفائل سے 38 ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کرتے ہوئے اس کی ذہنی کیفیت کا تعین کرتا ہے۔ ان پوائنٹس میں ان کی پوسٹ کا مواد، پوسٹنگ کے اوقات اور اس کے سوشل سرکل میں موجود دیگر صارفین شامل ہیں۔

تحقیق کے شریک مصنف اور برونیلز انسٹیٹیوٹ آف ڈیجیٹل فیوچر کے ڈائریکٹر عبدالصدقہ نے ایک بیان میں کہا کہ محققین نے ایلگوردم کو دو بڑے ڈیٹا بیسز پر آزمایا اور نتائج نے دیگر ڈپریشن کی نشان دہی کی تکنیک کے خلاف بینچ مارک طے کیا۔ تمام کیسز میں محققین نے موجودہ تکنیکوں کو درستگی کے اعتبار سے شکست دی۔

سائنس دان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں کی بڑی تعداد متعدد وجوہات کی وجہ سے پیشہ ورانہ مدد نہیں لیتی جس میں معاشرتی دباؤ یا ان کی ذہنی صورت حال کے حوالے سے لاعلمی شامل ہے۔ جس کی وجہ سے مرض کی شناخت اورعلاج میں تاخیر ہوتی ہے۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سوشل میڈیا ڈیٹا افراد کی ذہنی اور جسمانی صحت کے حوالے اہم اشارے فراہم کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر