Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کا سبب بننے والی دل کی حالت کے متحمل افراد میں اضافہ

Now Reading:

فالج کا سبب بننے والی دل کی حالت کے متحمل افراد میں اضافہ

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فالج کا سبب بننے والی دل کی حالت کے ساتھ رہنے والے افراد کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں برطانیہ میں آرٹیل فِبریلیشن-ایک خطرناک قلبی صورت حال جو فالج کا ایک اہم سبب ہے- 72 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس حالت میں مبتلا افراد تعداد چار عام ترین کینسرکی اقسام-چھاتی، پروسٹیٹ، پھیپڑوں اور بوول- کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے اور ان لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی جارہی ہے جو ہارٹ فیلیئر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج کو اس حالت سے بچنے، تشخیص کرنے اور علاج کرنے کے لیے طریقہ کار میں تبدیلی میں مدد کرنی چاہیئے۔ چوں کہ ہر کسی میں  علامات ظاہر نہیں ہوتے اور اس کی تشخیص مشکل ہے۔

اس بڑی اور تفصیلی تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف لِیڈز کے محققین نے جنرل فزیشن اور 34 لاکھ برطانویوں کے اسپتال کا ڈیٹا استعمال کیا تاکہ ان لوگوں کا تجزیہ کیا جاسکے جن کو اس صورتحال سے 1998 سے 2017 کے درمیان پہلی بار گزرنا پڑا۔

Advertisement

تحقیق میں انہیں معلوم ہوا کہ اس حالت کی تشخیص میں ہر سال اضافہ ہوا۔ 1998 میں جو تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 880 تھی وہ 2017 میں بڑھ کر 2 لاکھ 2 ہزار 333 تک پہنچ گئی تھی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ بڑھتی عمر اور کم صحت مند آبادی اس اضافے کی بڑی وجہ تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر