Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کو نقصان پہچانے والی دوا تاحال حاملہ خواتین کو دی جارہی ہے

Now Reading:

بچوں کو نقصان پہچانے والی دوا تاحال حاملہ خواتین کو دی جارہی ہے

ایک ایسی دوا جو ہزاروں بچوں کے جسمانی طور پر معذور ہونے اور اعصابی مسائل کا سبب ہے، ابھی بھی حاملہ خواتین کو نسخے میں لکھ کر دی جا رہی ہے۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانیہ میں خواتین کو مرگی کی دوا سوڈیم ویلپوریٹ سالوں سے بغیر کسی انتباہ کے دی جارہی ہے۔

سابق ہیلتھ سیکریٹری جیریمی ہنٹ نے مبینہ طور پر اس دوا کے سبب ہونے والے مسئلے کو فوری حل کرنے پر زور دیا ہے۔

2020 میں شائع ہونے والے ایک ریویو کے مطابق اندازاً 20 ہزار برطانوی بچے اس دوا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس وقت ریویو میں کہا گیا تھا کہ اب بھی سیکڑوں بچے ان ماؤں کے یہاں پیدا ہو رہے ہیں جو اس دوا کو لے رہی ہیں اس کے خطرات سے لاعلم ہیں۔

Advertisement

میڈیسِنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی کا کہنا تھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2020-2021 کے عرصے کے دوران 222 حاملہ خواتین نے سوڈیم ویلپوریٹ کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوا کا استعمال پریگنینسی پریونشن پروگرام کے متعارف کرائے جانے کے بعد سے کم ہوا ہے اور 2020-2021 میں شرح واضح طور پر کم ہے۔

جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ سوڈیم ویلپوریٹ مریض کی حفاظت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے اس دوا کو حاملہ خواتین کو دیے جانے پر پابندی عائد کرنے پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر