Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنس دانوں کا زِکا وائرس میں تبدیلی سے نئی وباء پھوٹنے کے متعلق انتباہ

Now Reading:

سائنس دانوں کا زِکا وائرس میں تبدیلی سے نئی وباء پھوٹنے کے متعلق انتباہ

سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ زِکا وائرس میں ایک تبدیلی انسانوں میں ایک اور بڑی بیماری کی وباء پھیلنا کا سبب بن سکتی ہے۔

اس وائرس کے متعلق ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ تبدلی اس کو مزید انفیکشیس بنا سکتی ہے جس میں ممکنہ طور پر اتنی صلاحیت ہو سکتی ہے کہ پہلے سے موجود قوتِ مدافعت کے حصار کو توڑ سکے۔

اس وائرس کے سبب متعدد پیدائشی نقائس اور اعصابی مسائل ہو سکتے ہیں۔

2015 اور 2016 میں یہ وباء پھیلی تھی۔ اس کی ابتداء برازیل سے ہوئی تھی اور دونوں امریکاؤں کے دیگر ممالک میں پھیل گئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کو بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا اور دنیا بھر کے کئی ممالک نے سفری انتباہ جاری کیا تھا۔

Advertisement

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے لا جولا انسٹیٹیوٹ فار اِمیونولوجی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سوجن شریستا، جو تحقیق کے شریک سربراہ بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ دنیا کو زِکا وائرس کے ویریئنٹ کے ابھرنے کی نگرانی کرنی چاہیئے۔

زِکا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو ٹروپیکل اور سب ٹروپیکل علاقوں میں مچھروں سے پھیلا اور دنیا بھر کے 86 ممالک سے اس بیماری کے کیسز سامنے آئے۔

بڑوں میں اس کی علامات عموماً معمولی ہوتی ہیں۔ تاہم، یہ وائرس حمل کے دوران ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں بچے کا سر غیر معمولی طور پر چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیدائش کے بعد بڑھنا بند کر دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر