سائنس دانوں نے انسان کے پھیپھڑوں میں پوشیدہ ایک نئی قسم کا خلیہ دریافت کیا ہے جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ یہ کچھ تنفس کی بیماریوں کے علاج کے لیے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں انسان کے پھیپھڑے کے ٹِشو کے نمونوں کا تجزیہ کیا اورنئے خلیوں کی شناخت کی گئی جن کو ریسپائریٹری ایئروے سیکریٹوری سیلز کہا جاتا ہے۔
امریکا کی یونیورسٹی آف پینسِلوینیا اسکول میڈیسن کے ماہرین سمیت دیگر محققین کا کہنا ہے کہ یہ خلیے باریک ایئر وے برانچز یعنی پھیپڑوں کی گہرائی میں، ایلوئیلی ایئر ایکس کے قریب ہوتے ہیں جہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن سے بدلا جاتا ہے۔
تحقیق کےمطابق ان خلیوں میں اسٹیم سیل جیسی خصوصیات ہوتی ہیں جو ان کو اس قابل بناتی ہیں دیگر خلیوں کو بناسکے، جو ایلوئیلی کے فعال ہونے کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔
سِگریٹ نوشی اور عام سِگریٹ نوشی سے متعلقہ بیماریاں جن کو کرونِک اوبسٹرکٹِیو پلمونری ڈِیزیز(COPD) کہا جاتا ہے اس دوبارہ تخلیق کے عمل میں خلل ڈال سکتی ہیں۔ اس خلل کو درست کرنا ممکنہ طور پر COPD کے علاج کا ایک طریقہ ہو کستا ہے۔
COPD سے متاثرہ افراد کا ایلوئیلی مسلسل نقصان کا شکار رہتا ہے، جو دائمی سوزش کی وجہ سے بدتر حالت تک پہنچ جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اس حالت سے ہر سال تقریباً 30 لاکھ لوگ فوت ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
