Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں پروٹین کتنا ضروری؟

Now Reading:

رمضان میں پروٹین کتنا ضروری؟

روزے کیلئے ماہرین کی تجویز ہے افطار میں پروٹین سے بھرپورغذاؤں کا استعمال کیا جائے۔

پروٹین کے استعمال سے دیر تک بھوک نہیں لگتی کیونکہ پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے۔

سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

پروٹین کا استعمال بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے اس میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، اس کے لئے پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے۔

غذائی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگرآپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں اور پانی استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں،ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے دن میں اگر گوشت استعمال کیا جارہا ہے تو دوسرے دال کا استعمال کریں۔

پروٹین کی اقسام اور ذرائع

پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی کے حلال جانوروں کے گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کیے جانے والا جبکہ دوسرا ’پلانٹ پروٹین ‘ جس میں دالیں، جو، سبزیاں، پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔

رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذا حلیم سے بھی خوب فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، رمضان کے دوران حلیم کھانا مفید ثابت ہوگا، اس دوران ساتھ میں سلاد کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر