Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر کے ساتھ موٹاپا کم کرنے میں بھی مفید، امرود کے پتوں سے بننے والی چائے کے حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

شوگر کے ساتھ موٹاپا کم کرنے میں بھی مفید، امرود کے پتوں سے بننے والی چائے کے حیرت انگیز فوائد

پھلوں کے فوائد سے تو ہم سب ہی واقف ہوتے ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اکثر پھلوں کے چھلکوں، گھٹلیں یہاں تک کہ پتوں میں بھی رب نے ہمارے لئے صحت کا خزانہ رکھا ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق امرود کے درخت کے پتے سے بننے والی چائے بھی ہمیں کئی فائدے دیتی ہے

چائے بنانے کا طریقہ

امرود کے پتوں کی چائے عام گرین ٹی کی طرح بنتی ہے۔ پہلے اس کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر پانی نتھار لیں پھر دیگچی میں پانی کے ساتھ 7,8 پتے ڈال کر ابال لیں اور چولہا بند کردیں تھوڑی دیر ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں اس کے بعد چھان لیں۔ چاہیں تو اس چائے میں ذائقے کے لئے تھوڑا شہد ملا لیں۔

وزن کم کرتی ہے

Advertisement

امرود کی چائے وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

اس میں موجود معدنیات جسم میں کومپلیکیٹڈ اکاربز کو چینی میں تبدیل ہونے سے روکتے ہیں جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ایکنی کم کرتی ہے

جن نوجوانوں کو ایکنی کی شکایت ہوتی ہے یہ چائے ان کے لئے فائدہ مند ہے۔

یاد رہے کہ امرود کے پتوں میں بڑی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو دانوں کے اندر بننے والے پیپ کو ختم کرتا ہے جس سے ایکنی میں واضح کمی آتی ہے۔

شوگر پر قابو

Advertisement

امرود کی چائے یہ کاربوہائیڈریٹس کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے اسی وجہ سے جسم میں شکر کی مقدار کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے.

جسم کے میٹابولزم کو تیز رکھتی ہے جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں بڑھتی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر