Advertisement
Advertisement
Advertisement

تربوز کے ایسے 4 فوائد جو اسے سپرفوڈ بناتے ہیں!

Now Reading:

تربوز کے ایسے 4 فوائد جو اسے سپرفوڈ بناتے ہیں!

تربوز ایک ذائقہ دار، خوش رنگ اور غذائیت سے مالامال ایسا پھل ہے جو برصغیر کی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ اور معدنیات سے مالامال تربوزکی یہی خاص بات اسے سپرفوڈ بھی بناتی ہے۔ گرمیوں میں تھکاوٹ کا شکار ہونے والے افراد کے لیے یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔

تربوز میں گودے کی کمی کے باوجود اس میں کئی طرح کے مفید اجزا موجود ہیں جس کی فہرست بہت طویل ہے۔ تربوز میں فولاد، پوٹاشیئم، سوڈیئم، فاسفورس، کیلشیئم، اور دیگر قیمتی اجزا موجود ہیں۔ یہ معدے میں جاکر پورے نظامِ ہاضمہ کو انتہائی طاقتور اور بہتر بناتا ہے۔اس میں موجود بعض اجزا جلد کو خوبصورت بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بعض حسن آور کریموں اور فیس پراڈکٹ میں تربوز کے اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔

1۔ جوڑوں کی حفاظت
تربوز کے بے تحاشہ قدرتی رنگوں میں ایک بی ٹا کرپٹوزینتھین بھی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور ان کی اندرونی سوجن کو کم کرتا ہے۔ اس لیے تربوز کا باقاعدہ استعمال جوڑوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

Advertisement

2۔ دل اور بلڈ پریشر
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اسے دل اور بلڈ پریشر کے لیے بہت مفید قرار دیا ہے۔ ویب ایم ڈی نامی ویب سائٹ کے مطابق تربوز میں موجود لائسوپین اور دیگر اقسام اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ ذیابیطس کا خطرہ بھی ٹالتا ہے۔ یہی لائسوپین سخت دھوپ میں جلد کو جھلسنے سے بھی بچاتا ہے۔
اس میں موجود ایک جزو سٹرولائن دل اور بلڈ پریشر کو تندرست حالت میں رکھتا ہے۔ بعض چھوٹے مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ تربوز کا باقاعدہ استعمال دل کے دورے کے خطرات کم کرتا ہے۔

3۔ تربوز اور بصارت

Advertisement
تربوز میں وٹامن اے کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں اور بصارت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اگر روزانہ تربوز کی صرف ایک قاش بھی کھائی جائے تو اس سے روزمرہ وٹامن اے کی 10 فیصد تک مقدار حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے بالخصوص بچوں کو تربوز ضرور کھلائیں۔

4۔ ورزش میں مددگار
تربوز اینٹی آکسیڈنٹس اور کئی طرح کے امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے جو ورزش کرنے یا کام کی قوت بھی فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کے لیے تربوز سے بڑھ کرکوئی بہترین مقوی غذا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر