Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے سبب ہر 500 میں سے 1 شخص ہلاک ہوا: رپورٹ

Now Reading:

کورونا کے سبب ہر 500 میں سے 1 شخص ہلاک ہوا: رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کے نئے اندازے کے مطابق شروع کے دو سالوں میں کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ کے قریب رہی- یعنی عالمی سطح پر ہر 500 افراد میں سے ایک شخص اس وائرس کا شکار بنا۔

جنیوا میں قائم ہیلتھ ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ اعداد و شمار 2020 اور 2021 میں جاری کیے جانے والے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں، جس میں عالمی وباء سے بالواسطہ اور بلا واسطہ اموات دونوں شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا تازہ ترین تخمینہ، انفرادی حکومتوں کی رپورٹس میں بتائی جانے والی 62 لاکھ اموات کی تعداد سے دُگنے سے زیادہ ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈیہینم گیبرییسس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سنجیدہ ڈیٹا صرف عالمی وباء کے اثرات کی جانب اشارہ نہیں کر رہا بلکہ تمام ممالک کی مزید مضبوط صحت کے نظام کی ضرورت کو بھی دِکھا رہا ہے جو بحران کے دوران بنیادی صحت کی سروسز جاری رکھ سکے۔

اس تعداد کا حساب کتاب تمام ہونے والی اموات اور معمولی حالات کے دوران کتنی اموات متوقع ہوتیں کے درمیان فرق سے لگایا گیا۔

Advertisement

نیو یارک ٹائمز کے مطابق اضافی 90 لاکھ اموات کے ایک تہائی حصے سے زیادہ اموات کے متعلق اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہ بھارت میں ہوئی ہیں۔

نریندر مودی کی حکومت ابھی بھی اپنے 5 لاکھ 23 ہزار 900 اموات کی تعداد پر ثابت قدم ہے۔

ٹائمز کے مطابق دیگر مملک، جیسے کہ انڈونیشیا اور مصر، بھی وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد کم بتا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر