Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہت پڑھ لی ABC اب اس کا جوس بنائیں غذائیت کے ساتھ صحت بھی پائیں

Now Reading:

بہت پڑھ لی ABC اب اس کا جوس بنائیں غذائیت کے ساتھ صحت بھی پائیں

اکثرماؤں کا یہی شکوہ رہتا ہے بچے سبق یاد نہیں کرتے اب انہیں گھول کرتو پلانے سے تو رہے،لیکن اب گھول کر تو نہیں مگر ABC کوملا کے ضرور پیا اور پلایا جاسکتا ہے،یعنی تین پھل Apple, Beatroot اورCarrot  کا جوس جو کسی آب حیات سے کم نہیں ۔

 یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ قدرت نے تمام ہی پھلوں، سبزیوں اور میوہ جات کو کئی طرح کے صحت بخش اجزاء نوازا ہے، لیکن اس کے باوجودماہریں غذائیت نے ان غذاؤں پر تحقیق کی اور ان میں موجود صحت بخش اجزاء کا صحیح تناسب جانچ کر انہیں سپر فوڈ قرار دیا یعنی یہ پھل دیگر پھلوں کے صحت بخش اجزاء کے مقابے میں کچھ درجہ آگے ہیں، اور انہیں سپر فوڈ میں سیب، چقندر اور گاجر شامل ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے نے ان تین پھلوں کے رس کو ملا کر پینا کئی طرح سے فائدہ دیتا ہے ،اسے جادوئی رس بھی کہا جاتا ہے، جانتے اسے کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور یہ جسم میں کتنی حیرت انگیز تبدیلیاں لاتا ہے ۔

اجزاء:

Advertisement

سیب ایک عدد

چقندر آدھا

گاجر ایک عدد(درمیانے سائز کی)

پانی ایک کپ

ترکیب:

سیب کو چھیل کر اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اسی طرح چقندر اور گاجر کو بھی کاٹ لیں ،اب بلینڈر میں پانی اور یہ تینوں پھل ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں ایک گاڑھا سا رس تیار ہوگا اسے چھاننے یا بلینڈر کی جگہ جوسر سے جوس نکالنے سے گریز کریں اس طرح اس کی افادیت کم ہو جائے گی ۔ اب اسے گلاس میں نکال لیں اگر ذائقہ بہتر کرنا تو شہد ملا لیں چینی کا استعمال ہرگز نہ کریں اور اسے نہار منہ استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ، اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے دو پہر کے وقت لے سکتے ہیں ۔

Advertisement

فائدے:

یہ رس وٹامنز ،فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہے جو جلد کی رنگت نکھارنے،جھریوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے اور بڑھے ہو ئے وزن کم کو کر نے کی حیرت انگیزصلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے یعنیجگر ،گردوں پیٹ اور آنتوں سے سے فاسدمادوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتا ہے،بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے،قوت مدافعت بڑھاتا ہے،نظام انہضام میں بہتری لاتا ہے،جلد اور آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔ امراض قلب سے تحافظ فراہم کرتا ہے ۔ غرض یہ رس آپ کی مجموعی صحت کے لئے بہتر ین ہے ۔

نوٹ:ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض ،اور ایسے افراد جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں یا جن میں پتھری بننے کا رجحان پایا جا تا ہے وہ اسے اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں، اسے ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر