
ملک بھر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی نے سرکاری دفاتر کے لیے نئی ایس اوپیزجاری کر دیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔
این سی او سی نے دفاتر کے تمام داخلی راستوں اور واش رومز میں سینٹائزرز کی دستیابی یقینی بنانے اور نماز کے دوران بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران کو ذمہ داری لینا ہوگی۔
دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کا ویکسینیشن اسٹیٹس چیک کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔
این سی او سی نے دفاتر میں ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اور دفاتر میں بخاز چیک کرنا لازم قرار دیا ہے۔ بخار کی علامات والے شخص کی دفتر میں داخلے کی ممانعت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News