Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دار چینی ڈھیروں بیماریوں کا واحد معالج

Now Reading:

دار چینی ڈھیروں بیماریوں کا واحد معالج

دار چینی کو ونڈر مسالہ بھی کہتے ہیں یہ کھانےکا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صحت کے لحاظ سے بھی بہت مفید ہے کھانوں کے علاوہ صحت اور خوبصورتی دونوں ہی چیزوں کے لیے دارچینی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ذیابیطس سے بچاؤ

دار چینی کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ وہ ہمارے خون میں شوگر کے لیول کو قابو میں رکھتی ہے۔ اس لیے دار چینی ذیابیطس کا ایک مؤثر علاج ہے۔

دار چینی کو جب آپ اپنے کھانے میں استعمال کرتے ہیں تو اس کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش ہو جاتی ہے اور یہ آپ کے جسم میں بڑے ہوئے ذیابیطس کو کم کرتا ہے۔ یہ آپ کے جسم  میں شوگر کی مقدار کو برابر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کینسر کا علاج

Advertisement

بہت زیادہ ریسرچ کے بعد یہ ثابت ہوا کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے۔ 2010 میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ دار چینی جسم میں تیزی سے پھیلنے والے کینسر کے خلیات کو روکتا ہے۔

بھارت کے شہر کولکتہ کے ایک انسٹیٹیوٹ نے تحقیق کے بعد بتایا کہ دار چینی میں اینٹی پرولیفریٹیو اور اپپوپٹوپس پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔

دماغی صحت

دار چینی دماغ کو بھی صحت بخشتا ہے اور دار چینی کے اجزا دماغ کو نقصان دہ کیمیکلز کے اثرات سے بچاتا ہے جو دماغی امراض الزائمر اور یاداشت کھونے جیسے مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔

صحت مند ہڈیاں

دار چینی آپ کی صحت مند ہڈیوں کو بھی اہم سبب ہے۔ اس کا استعمال آپ کو ہڈیوں کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے اور بڑھاپے میں بھی ہڈیاں کمزور نہیں ہوتیں۔

Advertisement

اینٹی آکسائڈنٹس کے سے بھرپور

دار چینی میں پایا جانے والا اینٹی آکسائیڈنٹس ہمارے جسم کے اندر مضر اجزا کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں اور ایسے مالیکیولز کی پیداوار روکتے ہیں جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ دار چینی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

دار چینی میں تیل اور نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں جو ہمارے دماغ کو ایکٹیو رکھتے ہیں۔ یہ دل کی بیماریوں سمیت مختلف دائمی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔

نظام ہاضمہ

جن لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو وہ باقاعدگی سے دارچینی کا استعمال کریں کیونکہ دارچینی ہماری آنتوں اور معدے پر گراں نہیں گزرتی اور جلد ہضم ہوجاتی ہے۔ دارچینی پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔

بلڈ پریشر

Advertisement

دار چینی کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا استعمال آپ کے بلڈپریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔

دورانِ حمل

دوران حمل خواتین کے لیے دارچینی کا استعمال مناسب نہیں۔ دارچینی کے سبب قبل از وقت دردِ زہ اور رحم کے سُکڑنے کا وقوع ہو سکتا ہے

نزلہ زکام اور سردی

دار چینی نزلہ، زکام کو نہ صرف کنٹرول کرتا ہے بلکہ سردی کی شدت میں بھی کمی لاتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ کے تیز بخار کو بھی ختم کرتا ہے۔

الرجی

Advertisement

دارچینی سے بعض افراد کو بعض نوعیت کی الرجی ہو سکتی ہے۔ یہ الرجی نکسیر پھوٹنے ، آنکھوں کی سوزش ، معدے میں درد ، ہاتھوں اور چہرے پر سُوجن اور غنودگی کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے

جسم کا درجہ حرارت

دارچینی زیادہ کھانے سے انسانی جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ لہذا جسم میں کسی بھی انفیکشن کے متاثرہ افراد کو ڈاکٹروں کی جانب سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ دارچینی کا بہت زیادہ استعمال نہ کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر