Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناخن پیلے اور خراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں

Now Reading:

ناخن پیلے اور خراب ہورہے ہیں تو صرف یہ 3 کام کریں

اپنے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، ناخنوں پر دھبوں کا ظاہر ہونا اور دیگر علامات پر توجہ دینا ضروری ہے جو بہت سی بیماریوں کے لیے انتباہ کا کام کرتے ہیں۔

جب بھی آپ کے ناخنوں پر ایسا کچھ ہو تو بہتر ہے کہ آپ ماہر امراض جلد کو معائنہ کروائیں اور اگر ضروری ہو تو اپنے خون کے ٹیسٹ یا جو ٹیسٹ ڈاکٹر تجویز کریں انھیں فوراً کروائیں۔

 آپ کا جگر کا مسئلہ ہے، آپ میں کیلشئیم، یا خون یا آئرن کی کمی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے تو اس کے اثرات آپ کے ناخنوں کی کنڈیشن پر پڑتے ہیں وہ رنگ بدل لیتے ہیں یا کٹنے پھٹنے لگتے ہیں یا خراب ہوجاتے ہیں۔

کچھ لوگوں کو ناخن چبانے کی بھی عادت ہوتی ہے۔ اس سے بھی ناخنوں کا اور ہاتھ کا عجیب ہی حال ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ناخنوں کا خیال رکھنے کی کچھ ٹپس بتائیں گے۔ پارلر میں جائے بغیر بھی آپ اپنے ناخن اور ہاتھ خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

Advertisement

لیموں:

وٹامن سی سے بھرپور لیموں بلیچنگ ایجنٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا ناخنوں پر رگڑیں ۔

اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں 1 چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اس میں اپنے ہاتھوں کو 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ پھر ناخنوں کو فائلر سے صاف کریں اور کریم لگائیں۔

آپ کے ناخن بالکل صاف ہو جائیں گے۔اور وٹامن سی انہیں مضبوط بنانے میں بھی کام آئے گا۔۔

دانتوں کی پیسٹ:

تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لیں اوراسے ناخنوں پرلگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ تک مساج کریں، پھراسے پانی سے دھو لیں۔

Advertisement

ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء جیسے کیلشئیم فلورائیڈ وغیرہ ناخنوں کو صاف اور سفید کریں گے۔

بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا ناخنوں کو صاف کرنے کے لیے جادو کی طرح کام کرتا ہے۔ اس میں موجود اجزاء ناخنوں کو صاف، سفید اور صحت مند رکھتے ہیں۔

اس کے لیے 1 چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا میں 1 چمچ لیموں کا رس ملا لیں۔ پھر اسے ناخنوں پر 5 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

پھر ناخنوں کو پانی سے صاف کریں۔ یہ طریقہ ہفتے میں تین بار کرنے سے پیلے اور خراب ناخنوں کا مسئلہ دور ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر