بے خوابی کے مسئلے کو اکیلے حل کرنا آسان نہیں لیکن اگر آپ ورزش کریں اور کیفین کم استعمال کریں تو آپ کو نیند آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ بے خوابی کی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی۔
کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔
اگر انسان مستقل طور پر بے خوابی کا شکار ہوجائے تو اس وجہ سے کئی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں اور ذیابیطس اور جسمانی کمزوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کیلے کی چائے بنانے کی ترکیب
ایک کیلا،ایک گلاس پانی ،2گرام دارچینی
کیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابال لیں۔
اس کے بعد مشروب کو چھان لیں۔اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں۔
اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپ کو رات کوپرسکون نیند آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
