Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلز کو مضبوط بنانے کیلئے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟

Now Reading:

مسلز کو مضبوط بنانے کیلئے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟

صحت مند زندگی کے لیے ورزش بہت ضروری ہے لیکن کتنی ورزش کرنی چاہیے، آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

یہ بات آسٹریلیا اور جاپان کے زیرتحت ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ایڈتھ کوون یونیورسٹی اور Nishi Kyushu یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں 3 گروپس کو شامل کیا گیا جو ہاتھوں کے مسلز مضبوط بنانے کی ورزش 4 ہفتوں تک کرتے رہے۔

2 گروپس ہفتے میں صرف ایک دن زیادہ سخت ورزش کرتے تھے جبکہ ایک گروپ ہفتے میں 5 دن تک کچھ وقت کے لیے ورزش کرتا تھا۔

4 ہفتوں بعد دریافت ہوا کہ ہفتے میں ایک بار ورزش کرنے والے افراد کے مسلز کے  حجم یا مضبوطی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی مگر ہفتے میں 6 دن ورزش کرنے والے افراد کے مسلز کے حجم میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement

اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا ہے کہ لوگ سوچتے ہیں ہفتے میں ایک یا 2 دن جم میں زیادہ دیر تک ورزش کرنا فائدے مند ہوتا ہے مگر یہ خیال درست نہیں ہے، روزانہ کچھ وقت کی ورزش کرنا عادت بنانا اس حوالے سے فائدے مند ہے۔

اگرچہ تحقیق میں صرف ہاتھوں کے مسلز کا جائزہ لیا گیا تھا مگر محققین نے کہا ہے کہ ہمارا ماننا ہے دیگر مسلز کو بھی یہی فائدہ ہوتا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی سرگرمیاں مختلف ہوسکتی ہیں مگر یہ ضروری ہے کہ انہیں معمول بنایا جائے، حالیہ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ چاہے کم وقت کے لیے ہی کیوں نہ ہو مگر ویٹ ٹریننگ کو معمول بنانا بھی مسلز کی مضبوطی کے لیے فائدے مند ہے۔

اس سے قبل ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 5 دن صرف چند منٹ کی ورزش بھی جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر