
کالا نمک تو آپ نے دیکھا یا اس کا نام سنا ہی ہوگا کیونکہ یہ پاکستان میں کافی عام ملتا ہے۔
اس کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے جو مختلف پکوانوں کا مزہ دوبالا کرتا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہ صحت کو بھی متعدد فوائد پہنچاتا ہے۔
مگر کیا یہ واقعی عام نمک کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ہے؟
کالے نمک کےفوائد:
• کالا نمک موٹاپے، پیٹ کے مسائل، بدہضمی، کھٹی ڈکاروں، بلغم کو نکالنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔
• اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہےجبکہ ڈپریشن کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔
• کالا نمک دوران خون کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہچکیوں کو کم کرتا ہے۔
• موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
• پیٹ کے کیڑوں کی صفائی اور نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہوتاہے۔
نوٹ
ماہرین کہتے ہیں کہ چونکہ اس نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے تو وہ افراد جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں وہ اس کا استعمال کم ہی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News