Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناشتے میں ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار

Now Reading:

ناشتے میں ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار

انڈا ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے۔

 انڈے کو مختلف طرح سے پکایا جاتا ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اکثر فرائی کیا ہوا انڈا کچی زردی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

 یہ صحت کے لئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ، تاہم ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ کچی زردی اگرچہ مزیدارہوتی ہے لیکن اس میں سب سے بڑا خطرہ سالمونیلا کا ہے۔

سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ پانی اور غذا میں پایا جاتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں جیسے بخار، سردی لگنا اوربعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ شدید علامات کے طور پر سامنے آتا ہے۔

سالمونیلا کچے یا کم پکے ہوئے کھانوں میں پکے ہوئے اجزاء کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ عام ہے۔

Advertisement

 جانوروں سے حاصل شدہ کوئی بھی غذا جیسے انڈے، مرغی، گائے کا گوشت اور مچھلی اگر پورے پکی ہوئی نہیں ہو تو اس میں سالمونیلا نامی بیکٹیریا پایا جاتا ہے۔

ایک غذائی ماہر امنڈا ہولٹزر کا کہنا ہےکہ ان میں سے کسی بھی غذا کو کھانا محفوظ نہیں ہے اگر وہ کچی یا کم پکی ہوئی ہوں۔

ہولٹزرکا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ جب انڈے کو فرائی کریں تو انہیں کم از کم اسے دو سے تین منٹ تک پکائیں جب آپ فرائی پین کو ہلائیں تو انڈے کی سفیدی کو ہلنا نہیں چاہیے، اور جیلی جیسی سفیدی باقی نہیں رہنی چاہیے۔ زردی کو یا تو بالکل بھی ہلنا یعنی کچی نہیں رہنی چاہیے۔

ہولٹزر نے کہا کہ پھٹے یا ٹوٹے ہوئے خول والے انڈوں کو ضائع کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ انڈے کسی فارم سے حاصل کرتے ہیں تو انڈے پکانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں ، آخر میں، بیکٹیریا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچے انڈوں کو محفوظ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھو لیں۔

کچی زردی کن افراد کے لیے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہے؟

کچی یا کم پکی ہوئی زردی کھانے عموماً صحت مند بالغ افراد کے لیے محفوظ ہوتی ہے، تاہم حاملہ خواتین ، 5 سال سے کم عمر کے بچے اور وہ لوگ ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو کچی زردی کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر