
سبزیوں کو عموماً اتنہائی صحت بخش تصور کیا جاتا ہے اور یہ بات درست بھی ہے تاہم کچھ سبزیوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن کو کچا یعنی بغیر پکائے کھانا آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔ انہیں میں پالک بھی شامل ہے۔
دنیا کی بہترین غذاؤں میں شامل یہ سبزی اپنے اندر بے پناہ صحت بخش اجزاء لئے ہوئے ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم اس سبزی کو کچا یعنی بغیر پکائے کھانا کئی طرح کے امراض کو جنم دے سکتا ہے۔
پالک میں آکسالیک ایسڈ پایا جاتا ہے جب آپ اسے کھاتے ہیں تویہ جسم میں موجود کیلشیم کے ساتھ مل جاتا ہے اور اس طرح آپ کی آنتوں میں اکسالیٹس یعنی ایک طرح کا غیر حل پزیرنمک بن جاتا ہے چونکہ یہ جسم میں موجود کیلشیم کو استعمال کرتا ہے اس طرح جسم میں کیلشیم کے جذب ہونے کی صلاحیت محدود ہوجاتی ہے جو ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
پالک ان سبزیوں میں شامل ہے جن میں اکسالیک ایسڈ بکثرت پایا جاتا ہے جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ جسم میں موجود کیلشیم کے ساتھ مل کر کیلشیم آکسالیٹ بنالیتا ہے جو گردوں میں پتھری کا باعث بنتا ہے۔
پالک میں نائٹریٹس موجود ہوتا ہے جو بچوں میں کئی طرح کے صحت کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔
پالک میں وٹامن کے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اوریہ کچھ ادیات کے ساتھ عمل کر کے بلڈ کلوٹ بنا سکتا ہے ساتھ ہی ذیابیطس کی ادویات جو بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں تو پالک میں موجود وٹامن کے ان ادویات کے کیمیکل کے ساتھ مل بلڈ پریشر کو مزید کم سکتا ہے۔
ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ اگر پالک کو ابال کر یا پکا کر استعمال کیا جائے تو اس میں آکسالیک ایسڈ تقریباً 80 سے90 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور اس طرح یہ کھانے کے لئے صحت بخش تصور کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News