Advertisement
Advertisement
Advertisement

چھاتی کے سرطان سے بچانے میں مددگار بیج

Now Reading:

چھاتی کے سرطان سے بچانے میں مددگار بیج

خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ کئی طرح کے امراض جنم لینے لگتے ہیں تاہم متوان غذا، بھرپور نیند، ذہنی دباؤ سے دوری اور باقائدہ ورزش سے انہیں کم کیاجاسکتا ہے ان امراض میں اوسٹوپروسیس اور چھاتی کا سرطان سب سے عام ہیں۔

 چھاتی کا سرطان خواتین میں سب عام کینسر میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہر آٹھ میں سے ایک عورت کو زندگی میں چھاتی کے سرطان ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ چھاتی کے سرطان میں جہاں دیگر عوامل اس کے ہونے کا سبب بنتے ہیں وہی غذا بھی اس کا ایک اہم عنصر ہے۔

چھاتی کے کینسر کو کم کرنے اور تشخیص ہونے پر فوری علاج کو یقینی بنانے کے لیے محققین کی جانب سے ایک نئی تحقیق شائع کی گئی ہے۔ جن سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلیکس سیڈ یعنی السی کے بیج اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ السی کے بیج کھانے سے چھاتی کے سرطان کے خطرے کو کم از کم 40 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

السی کے بیج اس مرض کو روکنے میں کس طرح مدد گارثابت ہوسکتے ہیں؟

Advertisement

السی کے بیجوں میں فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور لگنن نامی جزو موجود ہوتا ہے۔ مطالعات کے نتائج سے یہ بات سامنے ہے کہ لگنن نامی یہ جز چھاتی کے سرطان سے بچاؤمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

السی کے بیجوں میں یہ جز کثرت سے پایا جاتا ہے اور اسے فائٹو اسٹروجن کے طور پر درجہ بند کیاجاتا ہے۔ جب یہ فائٹواسٹروجن جسم میں داخل کروہاں اسٹروجن سے مل جاتا ہے جو ایک خواتین کے جنسی ہارمون اور سرطان سے بچانے میں مدد کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔

تحقیق

جرمن محققین نے ایک مطالعہ کیا اورجس میں 1 ہزار سے زائد ایسی خواتین کو شامل کیاگیا تھا جنہیں پری مینوپاز کے دوران چھاتی کا سرطان تشخیص ہوا تھا۔ ان خواتین کے خون کے نمونوں کا تجزیہ 3 ال تک کیا گیا کیا۔ ان محققین نے انٹرولیکٹون کی سطحوں کا تجزیہ کیا، جو آنتوں میں داخل ہونے کے بعد فائٹوسٹروجن بن جاتے ہیں۔

نتائج سے پتہ چلا کہ ان خواتین کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے جس میں انٹرولیکٹون کی سطح سب سے زیادہ تھی بہ نسبت ان کے جن میں یہ سطح کم تھی۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے انٹرولیکٹون کی ایک اعلی سطح، ثانوی ٹیومر کی تشکیل اور کینسر کے پھیلاؤ کے خلاف اسی طرح کی حفاظت پیش کرتی ہے۔

Advertisement

نتیجہ

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف کلینیکل آنکولوجی میں شائع ہوئے ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ فائٹو ایسٹروجن اپنی ہارمونل خصوصیات کی وجہ سے خون کی نئی شریانوں کی نشوونما کو روک کر اور کینسر کے خلیات کو ختم کر کے سرطان کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ہائیڈل برگ میں جرمن کینسر ریسرچ سینٹر سے تعلق رکھنے والی اس تحقیق کی مصنفہ جینی چانگ کلاؤڈ نے بتایا کہ لِگنن مینوپاز کے بعد چھاتی کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر