
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ کرونری ہرٹ ڈیزیز میں مبتلا ہوتے ہیں اگر وہ دن میں ایک گلاس چقندر کا جوس پیئں تو بیماری میں کمی آئے گی۔
ماہرین کے مطابق کرونری ہرٹ ڈیزیز نامی بیماری کسی کو اس وقت ہوتی ہے جب اس کے دل کی شریانوں میں خون کی ترسیل میں رکاوٹ ہو۔ اس بیماری میں مبتلا انسان کے جسم میں سوزش بڑھ جاتی ہے۔
اس بیماری پر ماہرین نے ایک تحقیق کی جس میں 114 افراد کا ڈیٹا جمع کیا اور پھر اس کا جائزہ لیا۔
تحقیق کے دوران ایسے لوگوں کو جمع کیا گیا جن کو یہ بیماری تھی اور پھر ان کو روزانہ نہار منہ چقندر کے جوس کا ایک گلاس پینے کو دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے نتیجہ یہ نکلا کہ روزانہ نہار منہ چقندر کا جوس پینے سے اس بیماری سے چھٹکارا ممکن ہے کیوں کہ چقندر میں نٹرک اوکسائڈ کیمیکل کی پیداوار بنانے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں اور یہ کیمیکل انسانی دل کے لیے سگنل کا کام کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News