
آپ سیب کے سرکے کا استعمال کرتے ہیں تو جانئیے؟ اس کا غلط استعمال آپ کے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟
سیب کے سرکے کو استعمال کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں۔
• براہِ راست استعمال نہ کریں
سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے پانی میں ملا کر پیا جائے، کیونکہ سیب کے سرکے کو خالص استعمال کرنے سے معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے اور گلے کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
• کھانے کے بعد کبھی نہ استعمال کریں
اگر آپ سیب کے سرکے کو کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں تو اب اپنی اس عادت کو فوری چھوڑ دیں۔
سیب کے سرکے کو کھانے سے 20 منٹ پہلے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ بہت معاون ثابت ہوگا جس سے نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا۔
• چہرے پر استعمال
سیب کا سرکہ جہاں ہمارے جسم کی اندرونی صحت کو بہتر کرتا اسی طرح یہ چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جلد خوبصورت اور تر و تازہ رہتی ہے لیکن تیزابی تاثیر رکھنے والے اس سرکے کو براہ راست چہرے پر لگایا جائے تو یہ چہرے کی جلد کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے اور جلد جل سکتی ہے یہاں تک کہ نشانات بھی پڑ سکتے ہیں۔
• چہرے پر لگانے کا طریقہ
چہرے پر سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کے لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پہلے اسے پانی میں حل کریں اور پھر چہرے پر لگائیں، ایسا کرنے سے آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News