Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم پانی پینے کیوجہ سے کون کونسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

Now Reading:

کم پانی پینے کیوجہ سے کون کونسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
گرم پانی

اگر پانی مناسب مقدار میں نہ پیا جائے تو ہم کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں گے۔

آئیں اس بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

1۔ وزن کا بڑھنا:

پانی کم پینے سے ہماری بھوک کی مقدار اور طلب بڑھ جاتی ہے، پانی اگر بار بار پیا جاتا ہے تو اس سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے ۔

ہم نے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ اس لئے پانی کم پیتے ہیں کہ کھانے سے پہلے پانی پی لیا تو بھوک مر جائے گی۔

Advertisement

اسی وجہ سے وہ پانی نہیں پیتے تو ان کو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی طلب ہوتی رہتی ہے اورکھا کھا کر ان کا وزن بڑھتا رہتا ہے۔

2۔ بدہضمی اور قبض:

پانی کم پینے سے آنتیں خشک ہو جاتی ہیں، اور پیٹ کا درد، گیس اور قبض کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔

کم پانی پینا ڈی ہائیڈریشن اور جسم کی خشکی بڑھانے کا باعث بھی بنتا ہے ۔ اسی لئے اگر پیٹ کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

3۔ پیشاب کے انفیکشن کا خطرہ:

پانی کم پینا گردوں اور پیشاب کے مسائل کو جنم دیتا ہے۔ جس سے پیشاب کا انفیکشن یعنی یوٹی آئی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔

Advertisement

پانی کم پینے سے پیشاب آنا کم ہو جاتا ہے اور فاسد مادے جسم سے خارج نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے یوٹی آئی کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

4۔ سانس میں سے بدبو آتی ہے:

جو لوگ پانی کم پیتے ہیں ان کے منہ سے، یا سانس سے بو آنے لگتی ہے کیونکہ پانی نہ پینے کی وجہ سے منہ میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے اور اس سے منہ میں بیکٹیریا پیدا ہو جاتے ہیں جوکہ سانس میں بدبو پیدا کردیتے ہیں۔ اس لئے پانی زیادہ پئیں اور منہ کی بو سے نجات پائیں۔

5۔ جلد کے مسائل:

پانی کم پینا جلد کے مسائل کا بھی سبب بن جاتا ہے ، جلد روکھی اور بے رونق ہو جاتی ہے اور اس کی چمک دمک ختم ہوجاتی ہے۔

اس کے ساتھ چہرے پر داغ دھبے اور مہاسوں کا مسئلہ بھی پیدا ہوجاتاہے۔

Advertisement

چہرے پر جھریاں جلدی پڑتی ہیں، اسی لئے اگر جلد کے ان تمام مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو پانی زیادہ پئیں۔

نوٹ:

یہ ایک عام معلوماتی مضمون ہے اگر آپ ایسی کسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ پانی کا زیادہ پینا آپ کی بیماری کو بڑھا سکتا ہے تو پھر زیادہ پانی پینے سے گریز کریں ۔ یا اپنی طبیعت اور بیماری کے لحاظ سے ڈاکٹر کے مشورے سے پانی پئیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر