
دُکان سے اشیاء خریدتے وقت اکثر یہ خیال آتا ہے کہ کہیں یہ چیز ایکسپائر تو نہیں ہے۔
اسی طرح ہم انڈے خریدتے وقت بھی یہی سوچتے ہیں کہ کہیں یہ بہت پرانے یا خراب تو نہیں۔
انڈے کو توڑے بغیر بھی ہم اس کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا لگا سکتے ہیں۔
آپ انڈے کو کان کے قریب لائیں اور ہلکا سا ہلائیں، اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ جائیں کہ انڈہ خراب ہے لیکن ہلانے کے باوجود انڈے کے اندر سے چھلکنے کی آواز نہیں آ رہی تو وہ کھانے کے قابل ہے۔
اس کے علاوہ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں، اگر انڈہ برتن کے پیندے پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔
واضح رہے کہ خراب انڈہ خوراک کو زہر آلود کرنے کا سبب بنتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News