
گرمی کے موسم میں کھائے جانے والے پھلوں کے مختلف فائدے ہیں ان ہی میں ایک پھل آڑو بھی ہے جو ہماری صحت کو بے شمار فوائد دیتا ہے۔
قدرت نے اس پھل میں کتنے فائدے رکھے ہیں آگے جانتے ہیں۔
آڑو غذائیت سے بھر پور پھل ہے، جس میں کم کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ چربی کی مقدار بھی صفر کے قریب ہے۔ یہ پھل وزن کم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق آڑو میں ریشے کی بھرپور مقدار ہونے کے باعث ذیابطیس ٹائپ1میں یہ خون میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے جبکہ ذیابطیس ٹائپ2 میں بلڈ شوگر میں لیپڈز اور انسولین کی سطح میں بہتری لاتا ہے۔
آڑو کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں گرمی کی شدت کو کم کرتی ہے ،بہت سے فائدوں میں ایک فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہماری آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔
آنکھوں کی بینائی کیلئے صرف گاجر ہی نہیں بلکے آڑو بھی بہت فائدہ مند ہے کیوں کہ یہ آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کاپر، زنک اور مینگنیز سے بھر پور ہوتا ہے۔
آڑو کھانے سے نظامِ قلب بہتر اندازسے اپنے افعال انجام دیتا ہے اور یوں انسان دل سے متعلق متعدد شکایات سے محفوظ رہتا ہے۔
دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے روزانہ2 سے 3آڑو کھانا مفید ہے۔
آڑو میں خون بنانے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ آڑو جسم میں خون بڑھاتا ہے اور جسم میں موجود مضرِ صحت مواد سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر انسانی جسم کو کئی زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آڑو،جسم میں موجود زہریلے مادوں کے خاتمہ کے لیے بہترین پھل ہے۔
آڑو میں موجود وٹامن اے جِلد کے لیے بھی کافی مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پھل میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News