Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟

Now Reading:

گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے۔

پانی ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ گرم پانی پینے سے آپکی صحت پر کیا فرق پڑتا ہے؟

ہم میں سے بیشتر افراد کو معلوم نہیں ہوگا تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

گرم موسم میں گرم پانی پینے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، نہار منہ اور سونے کے لیے لیٹنے سے پہلے گرم پانی پینا صحت کے لیے مختلف فوائد پہنچاتا ہے۔

گرم پانی پینا غذائی نالی کو متحرک کرتا ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے، یہ پانی نظام میں پھنسے ذرات کو بھی نکالتا ہے جن کو ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

Advertisement

جبکہ شریانوں کو بھی کشادہ کرتا ہے جس سے آنتوں کی جانب خون کی روانی بڑھتی ہے، کھانے کے بعد اس پانی کو پینا چربی کو زیادہ آسانی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور یہ عادت قبض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

گرم پانی پینا بند ناک کو کھولنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ سانس کی گزرگاہ کو کلیئر کرتا ہے، ہمارے گلے اور اوپری حصے میں بلغم مسلسل بنتا رہتا ہے، گرم پانی پینا ان حصوں کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے گلے کی خراش سے بھی ریلیف ملتا ہے۔

یہ عادت مرکزی اعصابی نظام کو فعال کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے، گرم پانی معدے میں ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں کچھ زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے جس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد دے سکتا ہے، اس سے بلڈپریشر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر