Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ کے بالوں سے بھی ناگوار مہک آتی ہے؟ تو اس سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

کیا آپ کے بالوں سے بھی ناگوار مہک آتی ہے؟ تو اس سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں

اکثر لوگوں کے بالوں اور سر کی جلد سے ناگوار مہک آتی جو نہ صرف ان کے لیے خفت کا باعث بنتی ہے بلکہ ان کے آس پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی بری معلوم ہوتی ہے۔ اس مسئلے سے ہر عمر کے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ صحت و صفائی کا خیال نہ رکھنا، بالوں میں تیل کا زیادہ دیر تک لگائے رکھنا اس طرح یہ ماحولیاتی آلودگی اور گردوغبارکو جمع کرلیتے ہیں، ہارمون کا توازن میں نہ ہونا، ذہنی تناؤ اورسر کی جلد میں مختلف انفیکش کا ہونا شامل ہے۔

یہاں اس مسئلے کے حل کے لیے چند نہایت کار آمد طریقے بتائے جارہے جو بالوں کی ناگوار مہک کو دور کر کے دن بھر ایک خوشگوار مہک فراہم کریں گے۔

سیب کا سرکہ

یہ سرکہ بالوں اور سر کی جلد پر مختلف مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں جمع ہونے والے کیمیکلز اور چکنائی کو دور کرکے دن بھر ایک مہک فراہم کرے گا۔

استعمال کا طریقہ

Advertisement

سیب کے سرکے کو پانی میں ملاکر اس سے سر اور بالوں کو اچھی طرح دھوئیں پھر صاف پانی بہائیں، اور خشک ہونے پر کنڈشنر کا استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا

یہ بالوں اور سر کی  بدبوداردور کرنے کے لیے عام طور پر استعمال کیا جانے والے ایک گھریلو علاج میں سے ایک ہے کیونکہ یہ نہ صرف بدبو کو دور کرنے بلکہ سر میں جمع تیل کو بھی صاف کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

3 حصے پانی کے اور ایک حصہ بیکنگ سوڈا شامل کر کے ایک پیسٹ بنالیں، اب بالوں کوگیلا کریں اور گیلے بالوں میں اس پیسٹ کو اچھی لگائیں اور اسے 5 منٹ تک لگارہنے دیں، اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھولیں اس عمل کو ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں۔

لیموں کا رس

Advertisement

لیموں کا رس نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ جلد کے لیے بھی بے حد افادیت رکھتا ہے۔ یہ آپ کے بالوں کو صاف، چمکدار، ہموار بنانے کے ساتھ ایک مسحورکن مہک بھی فراہم کرے گا جبکہ اس میں شامل اینٹی بیکٹیریل خواص سر کے انفیکشن اور خشکی جیسے مسائل سے بھی نجات میں معاون ثابت ہوں گے۔

استعمال کا طریقہ

ایک کپ پانی میں دولیموں کے رس کو شامل کریں، بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد لیموں ملے پانی کو سرکی جلد اور بالوں پر اچھی لگائیں، چند منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر اس کے بعد پانی سے دھولیں۔اس عمل کو ہفتے میں ایک سے دوبار ضرور کریں۔

نوٹ: آپ لیموں کے رس کو کسی خوشبودار تیل جیسے روزمیری یا لیوینڈر کے ساتھ بھی ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اسے رات بھرکے لیے اپنے بالوں میں لگا سکتے ہیں۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم 2-3 بار دہرائیں۔

یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ لیموں کا رس طویل عرصے تک استعمال کرنے سے یہ بالوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

نارنگی کے چھلکے

Advertisement

یہ بھی آپ کے بالوں سے آنے والی ناگوارمہک  سے چھٹکارا پانے کا ایک بہترین اور آسان علاج ہے۔

استعمال کا طریقہ

اس مقصد کے لیے تازہ نارنگی کے چھلکے کوسر کی جلد پر اچھی طرح لیکن ہلکے ہاتھ سے رگڑیں، بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد بھی یہ مہک دن بھر آپ کے بالوں میں موجود رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر