Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالک کے ایسے غذائی فوائد جو شاید آپ نہ جانتے ہوں

Now Reading:

پالک کے ایسے غذائی فوائد جو شاید آپ نہ جانتے ہوں

اس خبر میں آج ہم آپکو پالک کے ایسے غذائی فوائد کے بارے میں بتائیں گے جو شاید آپ نہ جانتے ہوں۔

پالک گھروں میں پکائی جانے والی ایک عام سبزی ہے، اس کو سبھی صحت بخش سبزی سمجھتے ہیں اور اسے فولاد یعنی آئرن سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔

تو آئیے ہم اس کے فوائد آپکو بتاتے ہیں۔

بینائی کیلئے فائدہ مند:

پالک میں زیکس انتھین، لیوٹن اور کلوروفل موجود ہوتا ہے ان سب سے بینائی کو بہتر بنانے اور قوت مدافعت کے نظام کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

ان میں موجود پگمنٹ کی زائد مقدار آنکھ میں ریٹینا میں محفوظ ہوجاتی ہے جو آنکھوں کو سورج کی تیز شعاوں سے بچاتی ہے اور آنکھوں کو سورج کی سخت کرنوں سے بچانے کے لیے ڈھال کا کام کرتی ہے۔

بلڈ پریشر اور دل کے فوائد:

 پالک میں موجود نائٹریٹ کی مقدار ہائی یا لو بلڈ پریشر کو مستحکم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔

 لیوٹن کی موجودگی ہمارے دل کے گرد شریانوں کی دیواروں کو مضبوط کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں دل کے دورے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

خراب جراثیم سے نجات:

پالک میں وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو خطرناک جراثیم کو جسم سے دور رکھتا ہے۔

Advertisement

اس کی وجہ سے موسمی بیماری یا بیکٹیریل انفیکشن  لگنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور کسی کو اچانک بیمار ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔

کینسر سے بچاؤ:

پالک میں دو اجزاء MGDG اورSQDG پائے جاتے ہیں، جو کینسر کی افزائش کو کم کرسکتے ہیں۔

ایک مطالعے میں ان مرکبات نے ایک خاتون میں نہ صرف ٹیومر کی رفتار سست کرنے میں مدد کی بلکہ ٹیومر کے سائز کو بھی کم کیا۔

کئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پالک کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

پالک کھانے سے چھاتی کے کینسر سے بچنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر