Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان میوجات کو بھگو کر کھانا نقصاندے یا فائدے مند؟ جاننا ضروری ہے

Now Reading:

ان میوجات کو بھگو کر کھانا نقصاندے یا فائدے مند؟ جاننا ضروری ہے

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کچھ ایسے میوہ جا ت کے بارے میں بتائیں گے جنھیں پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے ان کی افایدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کِشمِش

کشمش کو خشک کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے لیکن اگر آپ انہیں بھگو کر کھائیں تو ان میں آئرن کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو بالوں کے گرنے اور جلد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اگر آپ چاہیں تو کشمش بھگو کر پانی بھی پی سکتے ہیں۔ یہ پانی بھی غذائیت سے بھرپور ہوجاتا ہے۔

Advertisement

بادام

کہا جاتا ہے کہ بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے لیکن اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ یہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے اسے بھگونا فائدہ مند ہے۔

انجیر

انجیر میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامنز کی کمی نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے غذائیت سے بھرپور پھل کا درجہ حاصل ہے۔

Advertisement

اس میں پولیفینول، فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کے خطرات سے بچاتے ہیں۔

خشک انجیر کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح کھائیں۔ اس کی تاثیر مزید بڑھ جائے گی۔

السی

السی کے بیج پروٹین، فائبر اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ان بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں۔ یہ خواتین کے بیشتر مسائل حل کرنے میں مددگار ہیں۔

Advertisement

میتھی کے بیج

میتھی کے بیج ہمیں جوڑوں کے درد سے نجات دلاتے ہیں، ساتھ ہی یہ معدے کے لیے بھی اچھا ہے، اس لیے اس کے استعمال سے قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس کے لیے میتھی کے بیجوں کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح اس کا پانی پی لیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر